شمالی کشمیر میں باندی پورا ضلع کے لاڈارا گاؤں میں کچھ جنگجوؤں کے چھپے
ہونے کی اطلاع پر سکیورٹی دستوں نے آج صبح ایک تلاشی مہم چلائی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس
علاقے میں جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر
سکیورٹی دستوں اور پولیس کے خصوصی مہم دستے نے ایک تلاشی مہم شروع کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گاؤں میں جانے کے سبھی راستے بند کردئے گئے ہیں۔